کوئی بھی ائیر پورٹ نہیں بیچا، اس ماہ گرین لائن چلا دیں گے، خواجہ سعد رفیق

کوئی بھی ائیر پورٹ نہیں بیچا، اس ماہ گرین لائن چلا دیں گے، خواجہ سعد رفیق

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تین ہوائی اڈوں کے آپریشنز آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نجکاری کے حوالے سے افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، کسی بھی ایئرپورٹ کو بیچا نہیں جا رہا، پی آئی اے کے خسارے کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو سب کچھ دے دو پھر بھی سکون نہیں ملے گا: خواجہ سعد رفیق

وفاقی وزیر نے کہا کہ ریلوے ملازمین نے دن رات کام کرکے ٹریکس کی بحالی کا کام کیا، مخالفین ریلوے کے بارے جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے ہیں، ہم پر تنقید کر لیں مگر لوگوں میں مایوسی مت پھیلائیں، اب کوچز پاکستان میں بنیں گی، اس ماہ گرین لائن چلادیں گے۔