کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کے علاقے سیٹلائیٹ ٹاؤن میں گیس لیکج کے باعث دھماکے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سیٹلائیٹ ٹاؤن ، مسلم اتحاد کالونی کے ایک گھر میں گیس لیکیج سے دھماکا ہوا ، جس کے نتیجے میں اب تک 7 افراد جاں بحق ہوئے ہیں ، جاں بحق افراد میں خاتون اور بچے بھی شامل ہیں ۔
جاں بحق افراد میں شرف الدین اور اس کے 5 بچے جن کی عمریں 5 سے 12سال تک بتائی جاتی ہیں شامل ہیں جبکہ دو افراد زخمی ہیں ۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی و میتوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا ۔