اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے پنیر میں ٹرین ٹریک پر دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔
اپنے ایک بیان میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ دہشتگردوں کے اس بزدلانہ اقدام پر سخت قانونی اور آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بولان میں ریلوے ٹریک پر دھماکے سے 8 مسافر زخمی
وزیر ریلوے کی جانب سے ریسکیو اور ریلیف آپریشن کی نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ لاہور سے 3 اعلیٰ افسران پر مشتمل ٹیم بھی جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئی۔
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ہدایت کی ہے کہ مسافروں کو بحفاظت منزل مقصود پر پہنچایا جائے اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے۔