کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سے جرمنی کے سفیر مسٹر ایلفرڈ گریناس نے ملاقات کی، ملاقات میں سرمایہ کاری کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔
عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ جرمنی اور پاکستان کے درمیان مضبوط دوستانہ تعلقات ہیں، بلوچستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، اس موقع پر جرمن سفیر کو ریکوڈک منصوبے، گوادر پورٹ اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
جرمن سفیر نے بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جرمن سرمایہ کاروں کو بلوچستان میں سرمایہ کاری کی جانب راغب کیا جائے گا۔ جرمنی کی حکومت بلوچستان میں ہنر مند افرادی قوت اور صحت کے شعبوں میں معاونت فراہم کرے گی۔