چنیوٹ: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن آئین کے مطابق ہوں گے۔
سید حسن مرتضیٰ نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئینی پیچیدگیاں اور تقاضوں کو پورا کرنا ضروری ہے، آئین کو بیان نہیں کر سکتا نہ ہی آئین کی تشریح کر سکتا ہوں، الیکشن لیٹ ہونے کا عندیہ نہ کسی جماعت کی طرف سے آیا ہے نہ حکومت کرنا چاہتی ہے۔
پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ آئین میں واضح طور پر لکھا ہوا ہے کہ 90 دن میں الیکشن ہوں گے، آئین میں اور بھی شقیں موجود ہیں جسے پڑھنے کے بعد پتہ چل سکتا ہے، حکومت کی کوئی ایسی نیت نہیں کہ وہ غیر آئینی طریقے سے الیکشن میں تاخیر کرے۔