ضمنی انتخابات کیلئے اختر حسن گورچانی NA-193 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار نامزد

ضمنی انتخابات کیلئے اختر حسن گورچانی NA-193 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار نامزد

سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز فرحت اللہ بابر نے اپنے بیان میں کہا کہ ہے کہ پیپلز پارٹی ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، پارٹی صدر آصف علی زرداری نے اختر حسن گورچانی کے نام کی منظوری دے دی۔

واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کے استعفوں کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کیا ہے جس کے مطابق 16 مارچ کو ان نشستوں پر انتخاب ہوگا، کاغذات نامزدگی 6 سے 8 فروری تک جمع کرائے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق شیڈول کا آغاز 3 فروری کو پبلک نوٹس جاری ہونے سے ہو گا ، ان 33 حلقوں میں کراچی کے 9، اسلام آباد کے 3 اور راولپنڈی کے 5، لاہور اور ملتان کے 2، 2 ، جبکہ کوئٹہ ، جہلم، بھکر اور ڈی جی خان کا ایک ایک جبکہ خیبرپختونخوا کے 8 حلقے شامل ہیں۔