200 سے 300 پولیس اہلکاروں نے ہمارے ڈیرہ پر دھاوا بولا، خالد گجر

200 سے 300 پولیس اہلکاروں نے ہمارے ڈیرہ پر دھاوا بولا، خالد گجر

زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم بی بی اور کمیانہ صاحب کو کہتا ہوں ہم جھکنے والے نہیں، 15 سے 20 کارکن گرفتار ہو چکے ہیں، ڈیرے سے نکل کر زمان پارک پہنچا ہوں۔

خالد گجر نے کہا کہ اگر ہمارے کسی کارکن کا نقصان ہوا تو کمیانہ صاحب قصور وار ہوں گے، انہوں نے کہا کہ ہم سچ کا ساتھ دے رہے ہیں، پیچھے ہٹنے والے نہیں۔