کراچی: (دنیا نیوز ) خاندانی ذرائع کے مطابق سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے اہل خانہ نے ان کی تدفین کراچی میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خاندانی ذرائع نے دنیا نیوز کو بتایا ہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف کو کراچی میں سپردِ خاک کیا جائےگا ، پرویز مشرف کی والدہ دبئی اور والد کراچی میں مدفون ہیں۔
صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی میت پاکستان لانے کیلئے اہل خانہ کی جانب سے پاکستانی قونصل خانے میں درخواست دی گئی ہے ، ان کی میت پاکستان لانے کے لیے کل خصوصی طیارہ اسلام آباد سے دبئی پہنچے گا جہاں سے سابق صدر کی میت پاکستان لائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں :پرویزمشرف کی میت پاکستان لانےکیلئے خصوصی طیارہ کل دبئی جائےگا
واضح رہے کہ سابق صدر و آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف طویل علالت کے بعد 79 برس کی عمر میں دبئی میں انتقال کر گئے ، وہ دبئی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔