یو اے ای کے صدر اور شاہ بحرین کا سابق صدر پرویز مشرف کے انتقال پر اظہار تعزیت

یو اے ای کے صدر اور شاہ بحرین کا سابق صدر پرویز مشرف کے انتقال پر اظہار تعزیت

امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق شیح محمد بن زاید ال نیہان نے پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی کو تعزیتی ٹیلی گرام ارسال کیا، اس کے علاوہ امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد نے بھی تعزیتی ٹیلی گرام ارسال کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف انتقال کرگئے

بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے سابق صدر پرویز مشرف کے انتقال پر پاکستان کے صدر عارف علوی کو تعزیتی مکتوب روانہ کیا جس میں صدرعارف علوی، پرویز مشرف کے اہل خانہ اور پاکستان کے عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔