اسلام آباد: (دنیا نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں حج پالیسی 2023ء کی منظوری دے دی گئی۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، ای سی سی اجلاس میں حج پالیسی 2023 کی منظوری دیدی گئی، شمالی ریجن کیلئے 11 لاکھ 75 ہزار روپے کا حج پیکیج ہوگا۔
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) March 6, 2023
اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق جنوبی ریجن کیلئے حج پیکیج 11 لاکھ 65 ہزار روپے کا ہوگا، 50 فیصد کوٹہ سپانسرشپ سکیم کیلئے مختص کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
ای سی سی نے ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کیلئے 12 ارب روپے کی منظوری بھی دیدی، ای سی سی نے سولر پینل اور آلات کی پالیسی 2023 موخر کردی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا عازمین حج کے لئے زرمبادلہ کے انتظام کا عندیہ
کمیٹی نے سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے ساتھ پالیسی کا دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت کر دی، ای سی سی نے رواں سال کھاد کی طلب کا جائزہ لینے کیلئے معاملہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔