اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی اسلام آباد کی عدالتوں میں پیشی سے متعلق درخواست اعتراضات کے ساتھ کل سماعت کیلئے مقرر کر دی۔
چیف جسٹس عامر فاروق درخواست پر سماعت کریں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے عمران خان کی درخواست پر 3 اعتراضات عائد کر رکھے ہیں، رجسٹرار آفس نے پہلا اعتراض اٹھایا کہ عمران خان کی درخواست واضح نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی اسلام آباد کی عدالتوں میں ویڈیو لنک پیشی کی درخواست
رجسٹرار آفس نے مزید اعتراض اٹھائے کہ ملک بھر کی ویڈیو لنک کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیسے دائر ہو سکتی ہے؟ متعلقہ عدالت سے رجوع کے بغیر درخواست کیسے قابل سماعت ہے؟ سابق وزیر اعظم عمران خان نے وکیل فیصل چودھری کے ذریعے درخواست دائر کی ہے۔