خیبرپختونخوا حکومت کی ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے 8 ہزار رضائیاں روانہ

خیبرپختونخوا حکومت کی ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے 8 ہزار رضائیاں روانہ

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے شریف حسین کے مطابق صوبائی حکومت کی ہدایت پر 20 ہزار معیاری رضائیوں کی خریداری کی گئی ہے، امدادی سامان این ڈی ایم اے کے ذریعے متاثرہ ممالک بھیجا جا رہا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے مزید 12 ہزار رضائیاں بھی جلد بھیجی جائیں گی۔