لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں نکالی جانے والی کل کی ریلی کے دو روٹ فائنل کر لیے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے لاہور کی انتظامیہ کو دونوں روٹس سے متعلق آگاہ کیا جائے گا، انتظامیہ کی اجازت سے طے شدہ حتمی روٹ پر ریلی نکالی جائے گی، پہلے مجوزہ روٹ کے پلان کے مطابق ریلی زمان پارک سے شروع ہو کر علامہ اقبال روڈ سے ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پہلی انتخابی ریلی، پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کا مشاورتی اجلاس طلب
ریلوے اسٹیشن سے ریلی برانڈتھ روڈ اور وہاں سے بھاٹی چوک پہنچے گی، ریلی کا اختتام داتا دربار پر ہو گا، پہلے مجوزہ روٹ کی اجازت نہ ملی تو پی ٹی آئی ریلی کا پرانا روٹ ہی استعمال کرے گی، پرانا روٹ زمان پارک سے فیروز پور روڈ اور داتا دربار تک تھا۔