لاہور : (دنیا نیوز ) صوبائی داارالحکومت لاہور میں دفعہ 144کےنفاذ کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواستوں پر الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا گیا ۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیاہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے دفعہ 144 کے نفاذ اور الیکشن ریلیوں پر پابندی کے حوالے سے پی ٹی آئی کے ڈاکٹر بابر اعوان اور ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواستوں پر چیف الیکشن کمشنر نے کل ساڑھے 10 بجے کمیشن کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان
— Election Commission of Pakistan (OFFICIAL) (@ECP_Pakistan) March 12, 2023
اسلام آباد
12 مارچ، 2023
پنجاب حکومت کی طرف سے دفعہ 144 کے نفاذ اور الیکشن ریلیوں پر پابندی کے حوالے سے پی ٹی آئی کے ڈاکٹر بابر اعوان اور ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواستوں پر چیف الیکشن کمشنر نے کل ساڑھے 10 بجے کمیشن کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔ #ECP
واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے آج ریلی نکالنے کے اعلان کے بعد نگران پنجاب حکومت نے لاہور میں دفعہ144نافذ کرتے ہوئے ر ینجرز کو طلب کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :ریلی روکنے کا معاملہ، یاسمین راشد نے چیف الیکشن کمشنر کو مراسلہ لکھ دیا
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیا ہے ، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر بابر اعوان نے درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کر دی جس میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کی ریلی پر دفعہ 144 کا نفاذ غیر قانونی ہے، الیکشن مہم تحریک انصاف کا آئینی حق ہے۔
یہ بھی پڑھیں :لاہور میں تحریک انصاف کی ریلی ہر صورت روکنے کا فیصلہ، رینجرز طلب
درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن دفعہ 144 کے نفاذ کو ختم کرے، پنجاب حکومت دفعہ 144 کا نفاذ کر کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیرا 15 کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔