اسلام آباد: (دنیا نیوز) شام و ترکیہ کیلئے روانہ کیا گیا پہلا بحری جہاز نصر امدادی سامان لے کر شام پہنچ گیا۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق دونوں ممالک کے لیے این ڈی ایم اے نے ایک ہزار ٹن لوڈ پر مشتمل سامان 28 فروری کو بھیجا، شام کے امدادی سامان میں کمبل، خشک راشن، دوائیں اور گرم کپڑے شامل ہیں۔
— NDMA PAKISTAN (@ndmapk) March 13, 2023
این ڈی ایم اے ترجمان نے بتایا کہ جہاز کی استقبالیہ تقریب میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے، شامی حکومت کے اعلیٰ عہدیداران، پاکستانی سفیر ائیر مارشل ریٹائرڈ شاہد اختر، سکول کے بچوں سمیت دیگر نے شرکت کی۔
بچوں نے بینڈ کی دھن بجا کر جہاز اور عملے کا خیر مقدم کیا، ایک ہزار ٹن امدادی سامان لے کر جانے والا یہ پہلا بحری جہاز ہے جو منزل پر پہنچا، پی این ایس معاون بھی 550 ٹن لوڈ کیساتھ 12 مارچ کو روانہ کیا گیا ہے۔
— NDMA PAKISTAN (@ndmapk) March 13, 2023
ترجمان کے مطابق این ڈی ایم اے کی جانب سے ایک سول بحری جہاز بھی 67 کنٹینرز کے ساتھ بھیجا جا چکا ہے، این ڈی ایم اے کی جانب سے دو سول بحری جہازوں کے ذریعے مزید امداد جلد بھیجے جائیں گے۔