لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی، مفادات اور جمہوریت کیلئے میں کسی سے بھی بات کرنے کیلئے اور اس جانب ہر قدم اٹھانے کیلئے تیار ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: قانون کی حکمرانی، عملدرآمد پر یقین، 18 مارچ کو عدالت پیش ہوں گا، عمران خان
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حقیقی آزادی کی جدوجہد میں ہمارے ساتھ شامل پاکستان کے عوام اور لاہور سمیت ملک بھر سے آنے والے اپنے کارکنان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 16, 2023
چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے پیغام میں کہا کہ میری دعا ہے کہ ہماری اس جدوجہد اور حقیقی آزادی کے سفر کو اللہ رب العزت کامیاب فرمائیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 16, 2023
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی، مفادات اور جمہوریت کیلئے کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کروں گا۔