لاہور : (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ اگر 'ضمانت پارک' میں صرف ایک خاتون موجود ہے تو پولیس پر اندر سےگولیاں اور پیٹرول بم کون برسا رہا ہے؟۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں مریم نواز نے مزید لکھا کہ یہ لوگ جھوٹ بولنے سے پہلے سوچتے بھی نہیں؟
اگر ضمانت پارک میں صرف ایک خاتون موجود ہے تو پولیس پر اندر سے گولیاں اور پیٹرول بمب کون برسا رہا ہے؟ جھوٹ بولنے سے پہلے سوچتے نہیں؟
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 18, 2023
مریم نواز نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں عمران خان کی رہائش گاہ کے اندر سے ایک پیٹرول بم اہلکاروں کی جانب پھینکا جارہا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں :زمان پارک میں پولیس کاگرینڈ آپریشن ، پی ٹی آئی کے متعدد کارکن گرفتار،اسلحہ برآمد
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ کہا تھا نا کہ یہ ایک دہشت گرد جماعت ہے جس کے سرغنہ نے قانون اور سزا سے بچنے کے لیے شرپسند اور تربیت یافتہ دہشت گرد اپنے گھر میں رکھے ہوئے ہیں۔
کہا تھا نا کہ یہ ایک دہشت گرد جماعت ہے جس کے سرغنہ نے قانون اور سزا سے بچنے کے لیے شرپسند اور تربیت یافتہ دہشت گرد اپنے گھر میں رکھے ہوئے ہیں۔ یہ مناظر آج سے پہلے صرف دہشت گردی کے حوالے سے دیکھنے کو ملے۔ شرمناک! pic.twitter.com/S2uKSS4bEf
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 18, 2023
مریم نواز کا کہنا تھا کہ اب پتہ چلا کے جب سے اس دہشت گرد کو زبردستی سیاست میں گھسیڑا گیا، تب سے ملک فتنہ اور انتشار کا شکار کیوں ہے؟اس کی سیاست بھی رسوائی کے ساتھ اپنے اختتام کی جانب لڑھک رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں سیاسی رہنماؤں اور سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ نہتے جدوجہد کی، قربانیاں دیں، پی ٹی آئی کو سیاسی جماعت کہنا یا عمران خان کو سیاسی لیڈرکہنا کئی دہائیوں پر پھیلی سیاسی کارکنوں کی جدوجہد کی تذلیل ہوگی۔