ادارے عمران خان جیسے دہشت گرد، فتنے کے حکم پر نہیں چل سکتے، مریم نواز

ادارے عمران خان جیسے دہشت گرد، فتنے کے حکم پر نہیں چل سکتے، مریم نواز

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے پیغام کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لیگی رہنما مریم نواز نے لکھا کہ پاکستان کی تاریخ کے پہلے سرٹیفائیڈ آئین شکن کے منہ سے آئین جیسی مقدس شے کا نام لینا بھی گھناؤنا مذاق ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ بات یہ ہے کہ وہ سازش جو تم نے نئے سہولت کاروں کی مدد سے تیار کی تھی وہ پکڑ لی گئی ہے، اب چپ کر کے بیٹھ جاؤ۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ 5 رکنی بنچ ہو یا فل کورٹ، ہمیں اس سے کچھ فرق نہیں پڑتا، ہم صرف یہ جاننا چاہتے ہیں کہ انتخابات آئین میں فراہم کردہ مدت (90 روز) کے دوران ہو رہے ہیں یا نہیں۔

عمران خان کا مکمل بیان یہاں سے پڑھیں: امپورٹڈ حکومت، ان کے ہینڈلر اور الیکشن کمیشن آئین کا مذاق اڑا رہے ہیں