چیف جسٹس کیخلاف حکومتی ایڈونچر کا قوم منہ توڑ جواب دے گی: پرویز الہٰی

چیف جسٹس کیخلاف حکومتی ایڈونچر کا قوم منہ توڑ جواب دے گی: پرویز الہٰی

اپنے ایک بیان میں تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین پاکستان کی فتح ہے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ، آئین اور جمہوریت کو بچا لیا ہے، چیف جسٹس نے اپنا نام تاریخ میں رقم کر لیا ہے، آج سپریم کورٹ نے نظریہ ضرورت کو دفن کر دیا ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الہٰی نے کہا چیف جسٹس نے آئین کے محافظ ہونے کا حق ادا کر دیا ہے، آج پاکستان کے اندر ہی نہیں پاکستان سے باہر بھی خوشیاں منائی جا رہی ہیں، حکومت نے چیف جسٹس کے خلاف کوئی ایڈونچر کرنے کی کوشش کی تو قوم اس کا منہ توڑ جواب دے گی۔