کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) سربراہ کے عہدے کیلئے انٹرویوز کے بعد 4 امیدواروں کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سی ای او پی آئی اے کے عہدے کے انٹرویوز کے بعد 4 امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا ہے، شارٹ لسٹ کیے جانے والوں میں قائم مقام سی ای او ایئر وائس مارشل عامر حیات بھی شامل ہیں جبکہ عامرمسعود سمیت دیگر 2 مزید امیدواروں کو بھی شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔
پی آئی اے بورڈ نے شارٹ لسٹ کیے گئے چاروں امیدواروں کے نام وزارت ہوابازی کو بھیج دئیے ہیں، ان چاروں میں سے کسی ایک کو سی ای او پی آئی اے لگانے کی منظوری دی جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایک سال سے پی آئی اے کا مستقل سی ای او نہیں ہے، ائیرمارشل ارشد ملک کی گزشتہ سال اپریل میں تین سال کی مدت پوری ہوگئی تھی جس کے بعد سے ائیر وائس مارشل عامر حیات قائم مقام سی ای او پی آئی اے کے طور فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔