لاہور: (دنیا نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے زمان پارک پولیس تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کی عبوری ضمانت کا تحریری حکم جاری کر دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پولیس پر تشدد، جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ کیس میں عدالت نے درخواست کے فیصلے تک فواد چودھری کو ہر تاریخ پر عدالت پیش ہونے کا تحریری حکم جاری کر دیا۔
تحریری حکم کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کو ایک ،ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
عدالت نے حکم دیا کہ تفتیشی افسر 13 اپریل کو ریکارڈ عدالت میں پیش کرے، درخواست گزار تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہو کر شامل تفتیش ہو۔