عمران کی حمایت میں چیف جسٹس نے قانون و آئین کی خلاف ورزی کی، مستعفی ہوں: مریم نواز

عمران کی حمایت میں چیف جسٹس نے قانون  و آئین کی خلاف ورزی کی، مستعفی ہوں: مریم نواز

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لیگی رہنما مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی حمایت میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے قانون اور آئین کی خلاف ورزی کی۔

انہوں نے کہا کہ اختیارات کے غلط استعمال نے سپریم کورٹ میں بغاوت جیسی صورت حال کو جنم دیا، نامور ججز نے چیف جسٹس کے طرز عمل اور تعصب پر سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ آج تک کسی چیف جسٹس پر اس قسم کے مِس کنڈکٹ کے الزامات نہیں لگے، چیف جسٹس کا پی ٹی آئی کی جانب جھکاؤ نمایاں ہے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔