کراچی: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان ٹی وی پر گرفتاری کی خبر سن کر ہی رونا شروع کر دیتے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایک جسٹس گلزار آئے نسلا ٹاور گرا دیا،ان کو 1970 کا کراچی چاہیے تھا، بعد میں پتہ چلا گلزار کی نسلا ٹاور مالکان سے ذاتی رنجش تھی، آغا سراج درانی چار سال سے جیل میں ہیں، میں بھی ڈھائی سال جیل میں رہا، ہم نے تو کوئی اسٹے نہیں لیا کہ ہمارے کیس نہ سنے جائیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس وقار سیٹھ نے بی آر ٹی کیس چلانے کی بات کی، پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے اسٹے آرڈر لیا، قاسم سوری کو الیکشن کمیشن نے ڈی سیٹ کیا اسی بینچ نے اسے ریلیف دیا، اس بینچ نے آئین و قانون کو بلڈوز کیا، عمران خان کی مرضی سےعدالتوں کے شیڈول چل رہے ہیں۔