رہنما پیپلزپارٹی ڈاکٹر عاصم حسین کی بریت کی درخواست مسترد

Published On 08 April,2023 11:28 am

کراچی: (دنیا نیوز) احتساب عدالت نے رہنما پیپلزپارٹی ڈاکٹر عاصم حسین کی بریت کی درخواست مسترد کر دی۔

احتساب عدالت کراچی میں ڈاکٹرعاصم کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، اس سلسلے میں ڈاکٹرعاصم حسین اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ سنا دیا، 17 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس میں ڈاکٹر عاصم کی بریت کی درخواست مسترد ہوگئی۔

یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو نیب کے مطابق ڈاکٹر عاصم و دیگر پر گیس کے ٹھیکوں کی مد میں 17 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔

 

Advertisement