پنجاب انتخابات: آصف زرداری نے اہم مشاورتی اجلاس طلب کر لیا

Published On 07 April,2023 01:32 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ کے الیکشن سے متعلق فیصلے پر سابق صدر آصف زرداری نے اہم مشاورتی اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کا مشاورتی اجلاس آج شام چار بجے زرداری ہاؤس میں ہو گا، سابق صدر آصف زرداری نے پارٹی کے سینئر رہنماوں کو بلایا ہے۔

پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری، فرحت اللہ بابر، شیری رحمان، قمرالزمان کائرہ اور ساجد طوری سمیت دیگر رہنماء بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی بھی اجلاس میں شرکت کا امکان ہے، اجلاس میں انتخابات سے متعلق اہم مشاورت بھی ہو گی۔ 

Advertisement