وزیر اعظم کے زیر صدارت اجلاس، پنجاب کے الیکشن کی تاریخ پر غور و خوض

Published On 03 March,2023 05:43 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں پنجاب کے انتخابات کی تاریخ پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی، اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات

اجلاس میں ملکی سکیورٹی کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا، اجلاس میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اتحادیوں کو موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لیا، ملکی معاشی صورتحال پر آئندہ کی حکمت عملی پر غور ہوا۔

وزیر اعظم کے زیر صدارت اجلاس میں صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے پنجاب کے انتخابات کی تاریخ پر بھی غور و خوض کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے بعد وزیر اعظم محمد شہباز شریف لاہور جبکہ آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان وزیر اعظم ہاؤس سے واپس روانہ ہو گئے۔

Advertisement