اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں قومی سلامتی کی صورتحال سمیت ملک کی مجموعی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں مسلح افواج سے متعلق معاملات پر اظہار خیال کیا گیا جبکہ پیشہ ورانہ امور پر بھی بات چیت کی گئی۔