سکیورٹی فورسز کا باجوڑ میں آپریشن، 3 دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے

Published On 12 April,2023 07:44 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے آپریشن ضلع باجوڑ کے علاقے لوئے سم میں کیا، آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔