پنجاب میں انتخابات: وزارت دفاع نے سپریم کورٹ سے حکم واپس لینے کی استدعا کر دی

پنجاب میں انتخابات: وزارت دفاع نے سپریم کورٹ سے حکم واپس لینے کی استدعا کر دی

وزارت دفاع نے سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں استدعا کی ہے کہ ملک بھر ایک ساتھ انتخابات کرائے جائیں، دہشتگردوں اور شرپسندوں کی جانب سے انتخابی مہم پر حملوں کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فنڈز کی عدم فراہمی، 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات ناممکن ہو رہے ہیں: الیکشن کمیشن

وزارت دفاع نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ قومی، بلوچستان اور سندھ اسمبلیوں کی مدت پوری ہونے پر ہی انتخابات کرائے جائیں، واضح رہے سپریم کورٹ نے سٹیٹ بینک کو 17 اپریل تک پنجاب میں انتخابات کیلئے فنڈز جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔