لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کو مسلط کرنے والے پاکستان کے مجرم ہیں اور قرار واقعی سزا کے مستحق ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا ہے کہ جن کے ریٹائر ہوکر یہ حالات ہیں، سوچیں جب وہ طاقت کے نشے میں اپنی کرسیوں پر فرعون وقت بنے بیٹھے تھے تو کس طرح اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہے ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران کو دھمکیاں: مریم، رانا ثنا کیخلاف مقدمہ درج کرنیکی درخواست پر فیصلہ محفوظ
مریم نواز نے مزید کہا ہے کہ نواز شریف چپ ہے مگر اللہ تعالیٰ کی قدرت کہ اس کے خلاف سازش کرنے والے سازشیوں کا گھناؤنا چہرہ اور گٹھ جوڑ ہر روز رسوا ہو رہا ہے، انصاف کی سب سے بڑی کرسی پر بیٹھ کر ریاست کی تقدیر کے فیصلے ساسوں، دامادوں اور بچوں کو entertain کرنے کی خاطر یا ان کے مالی مفادات کی خاطر ہو رہے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا ہے کہ دنیا کی تاریخ میں ایسا گھناؤنا عدالتی مذاق آج تک کسی ریاست کے ساتھ نہیں ہوا ہوگا، عمران خان کو مسلط کرنے والے پاکستان کے مجرم ہیں اور قرار واقعی سزا کے مستحق ہیں، ریاست انصاف کی منتظر ہے!۔