لاہور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ ابوزر چدھڑ اور نجم ثاقب نثار کی آڈیو لیک کے معاملے کی چھان بین کے بعد پیسے دینے کا الزام جھوٹ نکلا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ عدالت سے درخواست ہے جعلی آڈیو جاری کرنے والے اصل چہرے بے نقاب کئے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: آڈیو لیک: تحریک انصاف کا ابوزر کو جاری ٹکٹ کے حوالے سے تحقیقات کا فیصلہ
تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے مزید کہا ہے کہ تحقیقات کی جائیں کہ ایک خاص میڈیا گروپ سے وابستہ صحافیوں کو ہی کیوں ایسی آڈیو، ویڈیو جاری ہو رہی ہیں اور کون کر رہا ہے؟۔