لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان آج شام 7 بجے قوم سے خطاب کریں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رہنما تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی آج شام قوم سے خطاب کریں گے، عمران خان کارکنان کے سوالات کے جواب بھی دیں گے۔
آج شام 7 بجے چئیرمین قوم سے خطاب کریں گے اور کارکنان کے سوالات کے جواب بھی دیے جائیں گے. پاکستان تحریک انصاف نے کارکنان کی آواز مضبوط بنانے کے لیے ہر ویک اینڈ پر interactive سیشن کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے.
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) April 30, 2023
مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے کارکنان کی آواز مضبوط بنانے کے لئے ہر ویک اینڈ پر interactive سیشن کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔