لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا نوٹس غیر قانونی ہے اسے واپس لیا جائے۔
سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کو نوٹس واپس لینے کیلئے لکھا جا رہا ہے، تحریک انصاف کی ریلی کو معمول کے مطابق ہونے دیا جائے، الیکشن کمیشن ہر قدم سے ثابت کر رہا ہے کہ وہ جانبدار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آڈیو لیک کی چھان بین کے بعد پیسے دینے کا الزام جھوٹ نکلا: فواد چودھری
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو نوٹس دیا کہ آپ لیبر ڈے پر ریلی نہیں نکال سکتے، یکم مئی کو مزدوروں سے اظہار یکجہتی کیلئے سماجی و سیاسی جماعتیں ریلیاں نکالتی ہیں، حیران کن بات ہے کہ کہا جائے کہ یکم مئی کو ریلی نہیں نکال سکتے۔
تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے مزید کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سوائے الیکشن کے ہر کام کروانا چاہ رہا ہے، پاکستان میں کیا جمہوریت ہے، الیکشن کمیشن ملک کو کدھر لیکر جانا چاہتا ہے، الیکشن کمیشن لیڈرز کو نوٹسز اور ریلیوں پر پابندیاں لگا رہا ہے۔
تحریک انصاف کی لیبر ڈے پر مزدور طبقے سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی کے انعقاد پر الیکشن کمیشن کے نوٹس پر سینئر نائب صدر تحریک انصاف چوہدری فواد حسین کا ردعمل: pic.twitter.com/pnvRsUlDi4
— Fawad Chaudhry (Updates) (@FawadPTIUpdates) April 30, 2023