کرپشن کیس:چودھری پرویز الہٰی کی عبوری ضمانت 25 مئی تک منظور

کرپشن کیس:چودھری پرویز الہٰی کی عبوری ضمانت 25 مئی تک منظور

ترقیاتی منصوبوں میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے کیس میں اینٹی کرپشن عدالت کے جج علی رضا نے ضمانتوں پر سماعت کی ، پرویزالہٰی کے وکیل نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔

اینٹی کرپشن عدالت نے پرویز الہٰی کی عبوری ضمانت 25 مئی تک منظور کرلی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :رہنما تحریک انصاف چودھری پرویز الہٰی کی عبوری ضمانت خارج

واضح رہے کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے پرویزالہٰی سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے ۔

دوسری جانب لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الہٰی کی عبوری ضمانت عدم حاضری پر خارج کردی۔