لاہور: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی احتجاج کے باعث ملک کے بیشتر شہروں میں انٹر نیٹ کی بندش کا آج چوتھا روز ہے، لاہور سمیت دیگر شہروں میں انٹر نیٹ بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
انٹر نیٹ کی بندش کے باعث دفتری امور بھی ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں، فری لانسرز، یوٹیوب اور دیگر آن لائن ذرائع سے پیسے کمانے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ کی جانب سے تاحال انٹرنیٹ کی بحالی کا حکمنامہ موصول نہیں ہوا، موبائل انٹرنیٹ سروس تا حکم ثانی معطل رہے گی، محکمہ داخلہ کے احکامات تک ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل رہے گی۔
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے انٹرنیٹ کی بندش کے معاملے پر وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین سے 22 مئی تک جواب طلب کر رکھا ہے۔