پنجاب ،خیبر پختونخوا میں الیکشن کا معاملہ، سپریم کورٹ میں کیس سماعت کیلئے مقرر

پنجاب ،خیبر پختونخوا میں الیکشن کا معاملہ، سپریم کورٹ میں کیس سماعت کیلئے مقرر

تفصیلات کے مطابق  پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات  کیلئے نظر ثانی درخواست پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا خصوصی بنچ 15 مئی کو سماعت کرے گا ۔

بنچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں :پنجاب اور کے پی میں الیکشن کی تاریخ پر نظرثانی درخواست دائر

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے کیس میں 14مئی کو الیکشن کے عدالتی فیصلے پر نظرثانی کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب میں 14 مئی کو الیکشن کرانے کا حکم دے رکھا ہے اور اس حوالے سے چیف جسٹس نے کیس میں ریمارکس دئیے تھے کہ عدالت اپنا 14 مئی کو الیکشن کا حکم واپس نہیں لے گی۔