کریک ڈاؤن کا سلسلہ نہ تھم سکا، سینئر پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید بھی گرفتار

کریک ڈاؤن کا سلسلہ نہ تھم سکا، سینئر پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید بھی گرفتار

پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کو ڈیفنس سے سی آئی اے اقبال ٹاؤن نے گرفتار کیا۔

میاں محمود الرشید کے سیکرٹری نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ محمود الرشید کوعدالت جاتے ہوئے حراست میں لیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق میاں محمود الرشید کے خلاف 9 مئی کے واقعات میں ایک شخص کی ہلاکت کا مقدمہ درج ہے۔

دوسری جانب حماد اظہر کے سیکرٹری فیصل مہر کو بھی سبزہ زار سے صبح 4 بجے گرفتار کیا گیا، پولیس نے گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی موبائل فون سمیت دیگر سامان بھی ساتھ لے گئے۔

اہل خانہ کے مطابق صبح سے مختلف تھانوں کے چکر لگا چکے ہیں پتہ نہیں کہاں رکھا ہے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک اعلیٰ قیادت سمیت متعدد رہنماؤں اور کارکنان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔