جی ایچ کیو پرحملہ کرنے والوں کی تصاویر جاری کر دی گئیں

Published On 14 May,2023 02:04 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی پر حملہ آور ہونے والوں کی تصاویر جاری کردی گئیں۔

9 مئی کے روز عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے جی ایچ کیو گیٹ پر توڑ پھوڑ کی تھی جن کی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو پر حملے میں ملوث ملزم وائرل ویڈیو کی مدد سے گرفتار

ذرائع کے مطابق پرتشدد مظاہروں میں شامل 4 خواتین سمیت 14 افراد کی شناخت کر لی گئی ہے، شناخت کیے گئے 9 افراد کا تعلق راولپنڈی، 3 کا اسلام آباد، ایک کا کراچی اور ایک کا چکوال سے ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرتشدد مظاہروں میں شامل 300 سے زائد افراد کی شناخت کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے ساتھ ہی حکومتی اور دفاعی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کی گرفتاریوں کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔