لاہور: (دنیا نیوز) کور کمانڈر ہاؤس لاہور پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیں۔
کور کمانڈر ہاؤس لاہور پر حملے کے دوران کور کمانڈر کی وردی چوری کرنے والا شر پسند پکڑا گیا، ملزم نے حملے کے دوران کور کمانڈر کی وردی چوری کر کے پہن لی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو پرحملہ کرنے والوں کی تصاویر جاری کر دی گئیں
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، دوسری جانب جی ایچ کیو پر حملے میں ملوث افراد کو تصاویر جاری کر دی گئی ہیں۔