احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ: پنجاب سے گرفتار ہونے والوں کی تعداد 3190 ہو گئی

Published On 14 May,2023 10:46 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں سرکاری و نجی اداروں پر حملوں، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث گرفتار ہونے والے شر پسندوں کی تعداد 3190 سے زائد ہو گئی۔

ترجمان پنجاب پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کی کوشش کے دوران پنجاب بھر میں 160سے زائد پولیس افسران و اہلکار زخمی ہوئے، لاہور میں 63، فیصل آباد 26، گوجرانوالہ 13، راولپنڈی 29، اٹک 10، سیالکوٹ 5 اور میانوالی میں 6 پولیس افسران و اہلکار زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: کور کمانڈر لاہور کی وردی چوری کرنے والا ملزم پکڑا گیا

پنجاب پولیس کے مطابق احتجاج کے دوران پولیس کی 94 جبکہ 8 نجی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا، لاہور میں 27، راولپنڈی 19، فیصل آباد 21، میانوالی 9، ملتان 4، سیالکوٹ 5، گوجرانوالہ 3، اٹک، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 1، 1 پولیس گاڑی کو نقصان پہنچایا گیا، اس کے علاوہ پولیس کانسٹیبلری کی 3 گاڑیاں بھی متاثر ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اور اسلام آباد کی پولیس کو شرپسندوں پر گولی چلانے کا اختیار مل گیا

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرپسندوں نے پولیس سٹیشنز اور دفاتر سمیت 22 سرکاری عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچایا، پولیس نجی اور سرکاری املاک، گاڑیوں کو تباہ و نذر آتش، شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے شرپسند قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائیں گے۔
 

Advertisement