اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
اس حوالے سے وزیراعظم ہاؤس میں تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف نے شرکت کی، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور سعودی نائب وزیر دفاع نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔
معاہدہ عازمین حج کی امیگریشن کے عمل کو آسان اور ہموار کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔
وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ، وفاقی وزیر انسداد منشیات اور وزیر مملکت داخلہ و دیگر حکام بھی اس موقع موجود تھے۔