پشاور بم دھماکہ میں ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی ہو گئے

Published On 18 May,2023 07:33 pm

پشاور: (دنیا نیوز) رنگ روڈ پر ہوٹل کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ ہوٹل کے قریب موٹر سائیکل مکینک کی دکان میں ہوا، دھماکہ موٹر سائیکل میں ہوا، زخمی افراد مکینک ہیں۔

ایس ایس پی ہارون الرشید نے بتایا کہ دھماکہ بارودی مواد کا تھا، 200 گرام بارود موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، واقعہ کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

Advertisement