لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب پولیس نے مزید 3 دن تک سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس ہٹانے اور راستے دن میں کھولنے کے حوالے سے اعلیٰ افسران، نگران حکومت کی جانب سے احکامات ملنے پر مزید عمل درآمد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کی ڈیڈ لائن ختم، زمان پارک جانیوالے تمام راستے بند، پولیس الرٹ
دھرم پورہ پل، مال روڈ اور ٹھنڈی سٹرک کے اطراف کے راستے رات 2 بجے کے بعد معمول کے مطابق چلیں گے، رات بھی 2 بجے کے بعد مال روڈ ٹو زمان پارک کے راستے کھول دئیے گئے تھے۔