اورکزئی: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم این اے ملک جواد حسین نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا۔
ملک جواد حسین نے کہا کہ 9 مئی واقعات کو دیکھ کر انتہائی مایوسی ہوئی، اپنی سیاست کے لیے فوجی تنصیبات اور سرکاری املاک کو جلانے کی مذمت کرتے ہیں، میں نے پی ٹی آئی کے ساتھ اپنے دور میں وفاداری کی، عمران خان کے کہنے پر استعفی دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: صوبائی وزیر مبین خلجی نے تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں، میں بغیر کسی دباؤ کے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں، یہ ہمارا پاکستان ہے، یہ ادارے ہمارے ادارے ہیں، جب ادارے مضبوط ہوں تب پاکستان مضبوط ہوگا۔
ملک جواد حسین نے کہا کہ علاقہ مشران اور علاقہ کے عوام کے ساتھ صلاح و مشورے کے بعد آئندہ لائحہ عمل طے کروں گا۔