کوئٹہ: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صوبائی وزیر معدنیات مبین خلجی نے پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔
اپنے ایک بیان میں مبین خلجی نے کہا کہ جمہوریت اور بلوچستان کی فلاح کیلئے پی ٹی آئی میں شامل ہوا تھا، 9 مئی کے واقعات کے بعد پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق رکن قومی اسمبلی جے پرکاش کا بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان
انہوں نے کہا کہ پر تشدد احتجاج کے دوران سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی مذمت کرتے ہیں، احتجاج کے دوران جس طرح ملک کو نقصان پہنچا یہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔