لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے 19 کروڑ پاؤنڈز کی غیر قانونی منتقلی سے متعلق کیس میں 23 مئی کو نیب تحقیقات میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے خلاف 190 ملین پاؤنڈ برطانوی کرائم ایجنسی تحقیقات کیس میں دوسرے نیب نوٹس کا جواب دے دیا، عمران خان کے وکیل علی اعجاز بٹر نے نیب کو خط لکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آڈیو لیکس تحقیقات کیلئے 3 رکنی جوڈیشل کمیشن پر عمران خان کا ردعمل
خط کے متن کے مطابق عمران خان 23 مئی کو صبح گیارہ بجے پیشی کیلئے نیب راولپنڈی پہنچیں گے، عمران خان نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن کے سامنے پیش ہوں گے۔