ٹکٹ نہ ملنے اور پریشر برداشت نہ کر سکنے والے پارٹی چھوڑ رہے ہیں، شفقت محمود

ٹکٹ نہ ملنے اور پریشر برداشت نہ کر سکنے والے پارٹی چھوڑ رہے ہیں، شفقت محمود

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے شاید کوئی ایک دو لوگ ایسے ہوں جو نظریاتی طور پر اختلاف رکھتے ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: وجاہت حسین نے پی ٹی آئی چھوڑ کر ق لیگ میں واپسی کا اعلان کر دیا

چودھری وجاہت حسین کے پارٹی چھوڑنے پر شفقت محمود نے لاعلمی کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت شدید بحران میں ہے، معاشی بحران بہت زیادہ ہے، اس وقت ضروری ہے کہ ہم سب مل کر الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ کریں۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ معاشی بحران کا حل صرف انتخابات ہیں، پاکستان تحریک انصاف الیکشن پر بات کرنے کیلئے تیار ہے۔