آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا شہدائے اسلام آباد پولیس کے ورثا کیلئے تحفہ

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا شہدائے اسلام آباد پولیس کے ورثا کیلئے تحفہ

جنرل عاصم منیر کی طرف سے 25 ملین روپے کا تحفہ اعزازیہ تمام شہدا کے ورثا میں تقسیم کیا جائے گا، اسلام آباد پولیس کی طرف سے شہداء کے ورثا کو خطوط ارسال کر دیے گئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ہم شہداء کی قربانیوں کا حق نہیں ادا کر سکتے، یہ حقیر نذرانہ 25 مئی یوم تکریم شہدائے پاکستان کی مناسبت سے شہداء کے ورثا کو پیش کیا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس اپنے شہداء کی طرف سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی شکر گزار ہے۔