اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 9 رہنماؤں کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ کردئیے گئے۔
شاہ محمود قریشی، اسد عمر، پرویز خٹک، اعظم سواتی، علی امین گنڈا پور کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ فرخ حبیب، عون عباس بپی، زرتاج گل اور علی محمد خان کے بھی ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ کر دئیے گئے۔
دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا ڈپلومیٹک پاسپورٹ بھی منسوخ کیا گیا ہے۔