القادر یونیورسٹی سکینڈل: عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نام ای سی ایل میں شامل

القادر یونیورسٹی سکینڈل: عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نام ای سی ایل میں شامل

سابق وزیر اعظم اور بشریٰ بی بی کا نام نیب راولپنڈی کی سفارش پر ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے جس کی سرکلر سمری کے ذریعے وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی ہے، ای سی ایل میں نام شامل کرنے کیلئے نیب کی جانب سے وزارت داخلہ کو خط لکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ملکی معیشت تباہی کی گہری کھائی میں گرتی جا رہی ہے: عمران خان

واضح رہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ کا نام برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کے 190ملین پاؤنڈ کے سکینڈل کی وجہ سے ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

چند روز قبل ہی حکومت کی جانب سے 9 مئی کے واقعات کے بعد سابق وزیر اعظم عمران خان سمیت تحریک انصاف کے کئی رہنماؤں کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل کیے گئے تھے۔